بھٹکل:12/جنوری (ایس او نیوز) آر ٹی اؤہوناور، محکمہ پولس بھٹکل اور لائنس کلب مرڈیشور کے اشتراک سے سڑک تحفظ مہم کی مناسبت سے بھٹکل میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بائک سواروں کو تحفظات کے سلسلے میں جانکاری دی گئی۔
قلب شہر شمس الدین سرکل ، پرانا بس اسٹانڈ سمیت مختلف جگہوں پر سواریوں کو روک کر ہیلمٹ پہننے ، سواری نمبر کو ٹھیک سے درج کرنے اور تیز رفتاری سے ہونے والی تکالیف کے متعلق صلاح و مشورہ دیتے ہوئے انہیں گلاب پھول دیاگیا۔آر ٹی اؤ افسرنتیا نند ہتل مکی، ایل پی نایک، ایس آئی کوڈگونٹی ، لائنس کلب صدر وادھی راج بھٹ، ممبر ایم وی ہیگڈے سمیت کئی ایک موجود تھے۔